08 جون ، 2015
اسلام آباد ......کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر رد عمل کیلئے سفارشات تیار کر لیں۔ سفارشات منظوری کیلئے آج وزیر اعظم کو پیش کی جائینگی ۔سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے برما میں روہنگیا مسلمانوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے تشکیل دی گئی۔ کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیزاور معاون خصوصی طارق فاطمی پر مشتمل خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر رد عمل کیلئے سفارشات تیار کر لیں، جو منظوری کیلئے آج وزیر اعظم کو پیش کی جائینگی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد سفارشات اور تجاویز کا اعلان کیا جائیگا۔