08 جون ، 2015
لاہور ......امن کے قیام اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے قوم کی بیٹیوں نے کمر کس لی۔لاہور میں پولیس ٹریننگ سینٹرچوہنگ میں 504 خواتین پولیس اہلکاروں نے تربیت مکمل کر لی ۔دشمنوں کے عزائم مٹی میں ملانے کیلئے قوم کی بیٹیوں نے کمر کس لی۔لاہور میں پولیس ٹریننگ سینٹرچوہنگ میں 504 خواتین پولیس اہلکاروں نے تربیت مکمل کرلی۔میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سمیت دیگر اعلی پولیس افسران نے شرکت کی،اس موقع آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے خواتین اہلکاروں کو2 ماہ کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔پنجاب اور وفاقی حکومت چینی افراد کی حفاظت کیلئےخصوصی فورس بھی تیارکررہی ہے۔آئی جی پنجاب نےڈسکہ میں فائرنگ سے وکلا کی ہلاکت بد قسمت واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکلا اور پولیس دونوں کو انصاف دیا جائیگا۔