پاکستان
08 جون ، 2015

شہباز قلندرؒ عرس کا آخری روز ،گرمی سے مزید ایک شخص جاں بحق

 شہباز قلندرؒ عرس کا آخری روز ،گرمی سے مزید ایک شخص جاں بحق

سیہون شریف ......سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 763ویں عرس کا آج آخری روز ہے،زائرین کی بڑی تعداد عرس میں شریک ہے، گرمی کی شدت آج بھی برقرار ہے۔،آخری روز بھی ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد18ہوگئی ہے۔ آج سہ پہرسیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے آخری روز وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ مزار پر حاضری دینگے اور پھول چڑھائینگے ، جس کے بعد فنکاروں اور دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو شہباز ایوارڈ دئے جائینگے۔عرس کا اختتام محفل موسیقی پر کیا جائیگا۔سیہون میں گرمی کا راج برقرار ہے،حبس اور گرمی کے باعث زائرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :