08 جون ، 2015
کراچی ...... بحیرہ عرب میں بننے والے ممکنہ طوفان کا فاصلہ 16 سو کلومیٹر سے کم ہو کر 12 سو کلومیٹر ہوگیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا دباو کم ہونے کی وجہ سے طوفان بننے کا خدشہ ہے۔ یہ طوفان کراچی سے 12 سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔ ممکنہ طوفان کے پیش نظر ماہیگیروں کو بھی کُھلے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے اور ساحل پر دفعہ 144 نافذ کرکے نہانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔