08 جون ، 2015
کراچی ......کراچی میں ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سوار مرد اور خواتین کو ہیلمٹ پہننے کا پابندبنانے کی ٹھان لی ہے۔ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف آج سے کارروائی ہوگی۔کراچی میں موٹر سائیکل چلانے اور اس پر سفر کرنے والوں پر ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔موٹر سائیکل چلانے والے کے ساتھ پیچھے بیٹھے مرد و خواتین کیلئے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی ہے ۔ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف آج سے کارروائی ہوگی اور 150 روپے جرمانہ عائد کیا جائیگا۔