پاکستان
08 جون ، 2015

وزیراعظم نوازشریف9 اور 10 جون کو تاجکستان کا دورہ کرینگے

وزیراعظم نوازشریف9 اور 10 جون کو تاجکستان کا دورہ کرینگے

اسلام آباد....... وزیر اعظم نواز شریف 9 اور 10 جون کو تاجکستان کو دورہ کرینگے، اس دوران وزیر اعظم تاجکستان کے صدرسے ملاقات بھی کرینگے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم اپنے تاجک ہم منصب کی دعوت پر تاجکستان کا 2 روزہ دورہ کرینگے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی ہونگے۔وزیرا عظم پانی کے حوالے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کرینگے۔ واٹر فار لائف کونفرنس کی میزبانی تاجکستان کررہا ہے جس میں بڑی تعداد میں ممالک کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، دیگر عالمی اور علاقائی تنظیموں کے نمائندے بھی شرکت کرینگے۔کانفرنس میں 2005 ءسے 2015 ءکی دہائی میں پانی سے متعلقہ عالمی امور زیر بحث لائے جائینگے۔وزیر اعظم نواز شریف تاجکستان کے صدر سے بھی وفود کی سطح پر ملاقات کریں اوردونوں ممالک توانائی اور بجلی سے متعلقہ سیکٹرز پر باہمی تعاون کیساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کرینگے۔

مزید خبریں :