08 جون ، 2015
کوئٹہ .....کوئٹہ میں گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کےواقعات کیخلاف شہرکےمختلف علاقوں میں شٹرڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔شہر میں ٹارگٹ کلنگ کےواقعات کیخلاف ہڑتال ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور شیعہ کانفرنس کی کال پر کیا جارہا ہے۔شٹرڈاون کے موقع پر علمدار روڈ ،مری آبار،ہزارہ ٹاون اور کرانی روڈ سمیت شہرکےمختلف علاقوں میں دکانیں ، اہم تجارتی مراکز بند اورکاروباری سرگرمیاں معطل ہیں ۔گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کےواقعات کےبعد کوئٹہ شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس، بلوچستان کانسٹبلری اور ایف سی کےاضافی اہلکار تعینات ہیں جبکہ پٹرولنگ میں بھی اضافہ کردیا ہے۔شہر بھر میں ایک ہفتے کیلئے دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی ہے۔