پاکستان
08 جون ، 2015

برطانوی کسٹم حکام کی پی آئی اے پرواز میں کارروائی ، تلاشی،عملہ زیر حراست

برطانوی کسٹم حکام کی پی آئی اے پرواز میں کارروائی ، تلاشی،عملہ زیر حراست

لندن ......برطانوی کسٹم حکام کی پی آئی اے کی پرواز میں کارروائی کرتے ہوئے 2 گھنٹے تک طیارے میں سامان کی تلاشی لی اور ائرلائن کے 7 رکنی عملے کو حراست میں لے لیا ۔ائرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی لندن سےکراچی کی پروازمیں برطانوی کسٹمزکی کارروائی کی ،کسٹمز حکام نے فضائی عملے اور پائلٹ کو روک لیا۔ائرلائن ذرائع کا کہناتھا کہ برطانوی کسٹمز نے کارروائی پرواز کی روانگی سے قبل کی،پی آئی اے حکام عملے کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں کرسکے۔

مزید خبریں :