08 جون ، 2015
لاہور .....لاہورہائیکورٹ میں10نئےایڈیشنل ججوں نےاپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے ان سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوئی،جس میں دیگر ججز صاحبان، وکلا اور نئے ججوں کے رشتے داروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔نئےایڈیشنل ججوں میں سردار احمد نعیم،مشتاق احمد تارڑ،شاہد مبین،فرخ گلزار اعوان،مسز ارم سجاد گل ، راجا شاہد محمود عباسی،اسلم جاوید منہاس،شہرام سرور چودھری،ساجد محمود سیٹھی اور محمد سرفراز ڈوگرشامل ہیں۔