08 جون ، 2015
کراچی .....بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے جبکہ اس سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان شمال مغرب کی سمت میں اومان سے ٹکرائے گا،جس سے بلوچستان کے ندی نالوں اور دریائوں میں سیلاب کا خدشہ ہے،صوبے میں سیلابی کیفیت 10سے 12جون تک متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بدین،ٹھٹھہ،سجائول ،میرپور خاص ،حیدرآباد اور کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔