پاکستان
08 جون ، 2015

ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل، 3 گواہوں کے اقبالی بیانات قلمبند کرنے کا حکم

ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل، 3 گواہوں کے اقبالی بیانات قلمبند کرنے کا حکم

کراچی ......ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل میں عدالت نے 3 گواہوں کے اقبالی بیانات قلمبند کرنے اورایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ سمیت 9 ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ساوتھ نے ایف آئی کی جانب سے پیش کی گئی، تفصیلات سننے کے بعد حکم جاری کیا کہ اس کیس میں 3 گواہوں کے اقبالی بیانات قلمبند کیے جائیں۔ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈی کوڈ ہونے والے کمپیوٹرز سے چونکا دینےوالےانکشافات سامنےآرہے ہیں ،تحقیقات میں آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں،چھپائے گئے مزید بینک اکاؤنٹس کا پتہ چلا ہے ،جعلی ڈگریاں چھاپنے والا پرنٹنگ پریس پکڑا گیا ہے اور ملزمان کے گھروں سے بھی ہارڈ ڈسک ملی ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ کیس میں روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات ہورہی ہیں ،انہی تفصیلات کی روشنی میں عدالت نے 3 گواہوں کے اقبالی بیانات ریکارڈ کرنے اورشعیب شیخ سمیت 9ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ ملزمان کے وکیل کی استدعا پر عدالت نے جیل منتقل کرنے سے قبل ملزمان کا طبی معائنہ کرانے کی بھی ہدایت کی۔

مزید خبریں :