11 مئی ، 2012
لاہور … پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ صدر زرداری اور وزیراعظم سے اظہار یک جہتی کیلئے ریلیوں اور جلسے جلوسوں کا سلسلہ شہباز شریف کی حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ لاہور سے شیخوپورہ جانیوالی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے وفاق کے خلاف جلوس نکال رہے ہیں، لیپ ٹاپ کی صورت میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سڑکوں پر آگئی ہے اب شہباز حکومت کیخلاف دما دم مست قلندر ہوگا، نثارعلی خان جان لیں کہ برطانی وزیر اعظم نے یوسف رضا گیلانی کو مشکل گھڑی میں تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔