پاکستان
11 مئی ، 2012

عوام رحمان ملک کے بے بنیاد الزامات سے بیزار ہو چکے ہیں، رانا ثناء اللہ

عوام رحمان ملک کے بے بنیاد الزامات سے بیزار ہو چکے ہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور … وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ کا کہنا ہے کہ عوام رحمان ملک کے بے بنیاد الزامات سے بیزار ہو چکے ہیں، شریف برادران کے خلاف ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رحمان ملک کے تمام الزامات ایک جھوٹے شخص کی اختراع ہے، کرپٹ صدر اور نااہل وزیراعظم سمیت لوٹ کھوسٹ میں ملوث ٹولہ عوام کے احتساب سے بچ نہیں سکے گا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے کراچی میں امن کیلئے جو دعوے کئے وہ محض بڑھکیں ثابت ہوئیں۔

مزید خبریں :