پاکستان
11 مئی ، 2012

موجودہ حکومت نے اس ملک کا بیڑہ غرق کردیا ، ثناء اللہ زہری

موجودہ حکومت نے اس ملک کا بیڑہ غرق کردیا ، ثناء اللہ زہری

کوئٹہ … پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سردار ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اس ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے اور اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو نہیں مانا جارہا۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں منعقدہ گو گیلانی گو ریلی اور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سردار ثناء اللہ زہری، عبدالقادر بلوچ و دیگر رہنماوٴں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی کامیاب ریلی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عوام کو غیر آئینی وزیراعظم منظور نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدلیہ نے یوسف رضا گیلانی کو 5 سال کیلئے نااہل قراردیا ہے، اب ہم انہیں مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عام آدمی کی لاشیں پھینکی جارہی ہیں، اہل بلوچستان برابری، عزت اور اپنے وسائل پر کنٹرول چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سردار ثناء اللہ زہری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو نہیں مانا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی باعزت طریقے سے ملتان گھر واپس چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عدلیہ کے ساتھ ہے، اگر ضرورت پڑی تو ہم اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ بھی کریں گے۔

مزید خبریں :