پاکستان
11 مئی ، 2012

بجلی کے ہر یونٹ پر 3.17 روپے سبسڈی دے رہے ہیں، سیکریٹری خزانہ

 بجلی کے ہر یونٹ پر 3.17 روپے سبسڈی دے رہے ہیں، سیکریٹری خزانہ

اسلام آباد … وفاقی سیکریٹری خزانہ واجد رانا نے کہا ہے کہ بجلی کے ہر یونٹ پر 3 روپے 17 پیسے سبسڈی دے رہے ہیں اور رواں مالی سال اب تک 119 ارب روپے کی سبسڈی دی جا چکی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خزانہ واجد رانانے کہا کہ بجلی کا ہر یونٹ 10 روپے 65 پیسے کا بیچا جا رہا ہے جبکہ اس کی لاگت 13 روپے 82 پیسے ہے۔ انہو ں نے کہا کہ فیصل آباد کے 97 فیصد لوگ بل ادا کرتے ہیں اور لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے ہر ممکن کوشش ہے، جو سبسڈ ی 12 مہینے کیلئے مختص تھی 10 مہینے میں دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ کم کرنے کیلئے ٹی ایف سی لائیں گے جس سے 300 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ کم ہوجائے گا تاہم 10 مئی کو پیپکو کیلئے مزید 7 ارب روپے جاری کیے ہیں۔ واجد رانانے مزید بتایا کہ 4 سال میں بجلی کیلئے 1200 ارب، پیٹرول کیلئے 104 ارب اور کھاد کیلئے 110 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے، غذائی سبسڈی کی مد میں 137 ارب اور فاٹا کیلئے 120 ارب روپے جاری کیے گئے۔

مزید خبریں :