پاکستان
12 جون ، 2015

سلیم بندھانی سے الطاف حسین ورابطہ کمیٹی کی تعزیت

لندن......ایم کیوا یم کے قائد الطاف حسین نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی کے بھائی محمد خلیل بندھانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردرکا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت تمام کارکنان آپ کے غم میں برا بر کے شریک ہیں ، انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی ہمت و حوصلہ عطا کرے ۔ دریں اثنا ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نےرکن صوبائی اسمبلی سلیم بندھانی کے بھائی محمد خلیل بندھانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔واضح رہے کہ محمد خلیل بندھانی گزشتہ دنوںسکھر میںدو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔رابطہ کمیٹی نےاس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ سکھر سے رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی کے بھائی محمد خلیل بندھانی کی ہلاکت کا نوٹس لیکراس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادیں۔رابطہ کمیٹی سلیم بندھانی سمیت تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

مزید خبریں :