پاکستان
12 جون ، 2015

کنور نویدکی فیضان مدینہ میںارکان مجلس شوریٰ سے ملاقات

کنور نویدکی فیضان مدینہ میںارکان مجلس شوریٰ سے ملاقات

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا اور مجلس شوریٰ کے عہدیداران یعقوب عطاری اور یحییٰ عطاری سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں کنور نوید جمیل نے دعوت اسلامی کے عہدیداران کو قائد تحریک الطا ف حسین کا سلامپہنچایا اور ان کے مسائل معلوم کئے ۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کا فکر وفلسفہ اورنظریہ انسانیت کی فلاح وبہبود ہے یہی وجہ کہ حق پرست منتخب نمائندے اپنے حلقہ انتخاب میں تمام مذاہب ، مسلکوں وار عقائد کے ماننے والوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہتے ہیں ۔ انہوں نے دعوت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے ارکان کو مسائل کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن تعاون کی دہانی کرائی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی علماء کمیٹی ے انچارج جاوید احمد او راراکین بھی موجود تھے ۔ دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ نے ایبٹ آباد کے علاقے سکندرآباد میں اے پی ایم ایس او کے 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر زونل آفس کا افتتاح کیا، افتتاح سینیٹر و خیبرپختونخوا کے صدر بیرسٹر محمد علی سیف نے کیا ۔تقریب میں ذمہ داران و کارکنان اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر سینیٹر بیرسٹر سیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہزار ہ صوبے سمیت ملک بھر میں صوبوں کے مطالبات عوام کی آواز ہیں اور مزید صوبے بنانے سے ملک کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوگا،الطاف حسین شروع دن سے ہی ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں اور ہزارہ صوبہ سمیت ملک بھر میں نئے صوبے کے عوامی مطالبات پر الطا ف حسین عوام کے ساتھ ہیں ۔

مزید خبریں :