پاکستان
13 جون ، 2015

کراچی: ہیلمٹ پہننے کی پابندی تین دن کیلئے ختم کرنے کا فیصلہ واپس

کراچی: ہیلمٹ پہننے کی پابندی تین دن کیلئے ختم کرنے کا فیصلہ واپس

کراچی..........اعظم علی..........کراچی میں موٹر سائیکل سواروںپر ہیلمٹ پہننے کی پابندی تین دن کیلئے ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے جنگ گروپ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں بہت ساری پیچیدگیاں تھیں، لہٰذا یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی کے موٹر سائیکل سواروں کیلئے نئے ڈیزائن کے ہیلمٹ متعارف کرائے جارہے ہیں جس سے موٹر سائیکل سوار کی شناخت نہیں چھپے گی اور ناہی وہ موسمیاتی حدت کا شکار ہوگا، تاہم یہ ہیلمٹ 50 سے 100 روپے میں فروخت ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موٹر سائیکل فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ مفت فراہم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ہیلمٹ کی ڈایزائننگ اور تیاری کیلئے انہوں نے کئی کثیرالملکی کمپنیوں سے بات کی ہے، جس کی وجہ سے ہیلمٹ 50 سے 100 روپے تک میں فروخت ہوسکے گا۔

مزید خبریں :