15 جون ، 2015
کراچی ........اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے سالانہ امتحانات 2015ء کے سائنس گروپس کے پاکستان اسٹڈیز کے پرچے کی کاپیاں جانچنے کا عمل بروز منگل16 جون صبح ساڑھے 10بجے سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں شروع کیا جارہا ہے۔ متعلقہ مضمون کے ٹیچرز جو کاپیاں جانچنے کے لئے طے شدہ اہلیت پر پورا اترتے ہوں وہ فوری طور پر انٹر بورڈ آفس رجوع کریں۔