پاکستان
15 جون ، 2015

ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ پیپلزپارٹی فرانس کے صدر، پرویز صدیقی جنرل سیکرٹری نامزد

ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ پیپلزپارٹی فرانس کے صدر، پرویز صدیقی جنرل سیکرٹری نامزد

پیرس ........رضا چوہدری........فرانس میں ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کو پیپلزپارٹی کا صدر اورپرویز صدیقی کو بطور جنرل سیکرٹری آئندہ مدت کیلئے نامزد کردیا گیا ہے جس کی منظور پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری، شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے دی ہے۔ پارٹی اوورسیز کے صدر سینیٹر رحمان ملک اور جنرل سیکرٹری رائے غلام مجتبیٰ کھرل یورپی ممالک کا دورہ کریں گے اور از سر نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں بھی شریک ہوں گے۔ اتوار کو پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے بذریعہ ٹیلیفون جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی یوتھ پاکستان کے کوآرڈینیٹر صاحبزاد ذوالفقار علی جو کہ آج کل فرانس کے دورے پر ہیں ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کی رہائش گاہ پر انہیں آئندہ مدت کیلئے صدر نامزد ہونے پر مبارک بادی، اس موقع پارٹی کے جنرل سیکرٹری پرویز صدیقی سمیت سینئر کارکن بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع انہوں نے بتایا کہ پاکستان روانگی سے قبل وہ بھی اس اجلاس میں شامل تھے جس میں اوورسیز عہدیداروں کی تنظیم نو کی گئی اور نوٹیفکشن جاری کیے گئے، نئی تنظیم نو کے بعد ازخود پاکستان پیپلزپارٹی کا نام نہاد عہدیدار ظاہر کرنے اور یورپ کا کوآرڈینیٹر لکھنے اور کہلانے والوں کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کارروائی عمل لائی جائے گی، اس مقصد کے لیے تنظیم نو کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری منعقد ہو گی اور پارٹی کی ویب سائٹ پر تمام تنظیموں اور عہدیداروں کے نام شائع کردیئے جائیں گے۔

مزید خبریں :