16 جون ، 2015
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست سینیٹربیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم کے والد اورممتازقانون داں محمدنسیم ایڈوکیٹ ڈیفنس کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم نسیم ایڈوکیٹ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 1میں واقع مسجد مصطفیٰ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ و تدفین ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عبدالحسیب ،کنورنوید جمیل،گلفراز خان خٹک، عارف خان ایڈوکیٹ ، سینیٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان،لیگل ایڈ کمیٹی کے ارکان،متحدہ لوئر فورم کے ارکان ،حق پرست اراکین اسمبلی،ایم کیوایم کے ذمہ دراان وکارکنان، مرحوم کے عزیز اقارب اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت۔