17 جون ، 2015
کراچی........ایم کیوایم کے سینیٹربیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم کے والد اورسینئرقانون داں محمد نسیم ایڈوکیٹ مرحوم کا سوئم آج ڈیفنس کی مسجدمصطفیٰ میں ہوا۔ فاتحہ سوئم میں سیاسی رہنماؤں، منتخب نمائندوں، حاظراورریٹائرڈجج صاحبان،سینئردکلاء، سینئربیوروکریٹس،صنعتکاروں، تاجروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادکی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ شرکاء میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس فیصل عرب، سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس سجادعلی شاہ، سپریم کورٹ کے جج جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد، جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں،سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے سینئر وکلاء ، ایم کیوایم کے رہنماڈاکٹرفاروق ستار، ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی، قمرمنصور، عارف خان ایڈوکیٹ، عظیم فاروقی گلفرازخٹک، رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی اوردیگرافرادشامل تھے ۔ اس موقع پر محمدنسیم ایڈوکیٹ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔علاوہ ازیںسینئر جج حضرات، سینئروکلاء اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ڈیفنس کے علاقے میں واقع بیرسٹرفروغ نسیم کی رہائش گاہ پر آخرتعزیت کی اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔