17 جون ، 2015
سری نگر........مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں 6 شہریوں کے قتل پر آج مکمل ہڑتال رہی۔سوپور میں تین ہفتوں کے دوران بھارتی مسلح ایجنٹوں کے ہاتھوں 6 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔ حریت کانفرنس نے ان واقعات کے خلاف آج ہڑتال کی کال دی تھی۔ مقبوضہ وادی میں تمام دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر سناٹے کا راج رہا۔ سری نگر میں سخت سیکیورٹی تھی اور سڑکوں پر سیکیورٹی اہل کار گشت کرتے رہے۔ کشمیریوں نے حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری اور ان کی شناخت ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔