پاکستان
18 جون ، 2015

کوئٹہـ: ایف سی کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، دو مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہـ: ایف سی کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، دو مشتبہ افراد گرفتار

کوئٹہ........... ایف سی بلوچستان نے چمن کےقریب پاک افغان سرحد پر کارروائی کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار افراد نےاپناتعلق کراچی کی سیاسی تنظیم سے بتایاہے، دونوں افراد کافی عرصے سے افغانستان میں تھے اور دونوں افراد سے تفتیش جاری ہے۔ ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کی شناخت خالد شمیم اور محسن علی کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں افراد کی گرفتاری کے حوالے سے وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق دونوں افراد کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :