18 جون ، 2015
کراچی...........متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پرطویل با ت چیت ہوئی ہے، جس میں مجموعی سیاسی صورتحال، عالمی تبدیلیوں اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔دونوں رہنماوٴں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ملک کو اس وقت اتحاد ویکجہتی کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی، اختلافات ختم کرکے اخوت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔