20 جون ، 2015
کراچی...........لائنز ایریا ری ڈولپمنٹ پراجیکٹ کیس میں نیب کے زیرحراست ملزمان نے اہم انکشافات کئے ہیں، نیب کی تفتیش کے بعد ایک بڑے تجارتی اور رہائشی منصوبے کی الاٹمنٹ منسوخ کردی گئی ہے جبکہ جعلی طریقوں سے کی گئی دو شادی ہالوں کی الاٹمنٹ بھی منسوخ کردی گئی ہے، الاٹمنٹ کی منسوخی سے زمین سرکاری ملکیت میں واپس آگئی ہے، افسران نے جعلی طریقوں سے چھوٹے چھوٹے پلاٹ مختلف ناموں پر الاٹ کئے تھے، جعلی ناموں پرالاٹ پلاٹس کو یکجا کرکے رہائشی منصوبے کی منظوری دی گئی۔ نیب ذرائع کے مطابق منسوخ کی گئی زمین کی مالیت اربوں روپے کی ہے۔