12 مئی ، 2012
اسلام آباد … سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر نے عوام کو حقوق دیئے جبکہ موجودہ حکمران عوام کے حقوق سلب کرنے میں مصروف ہیں۔ اسلام آباد میں سیدنا صدیق اکبر سیمینار سے خطاب میں سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم، پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کی بعض شقیں ملک میں مزید انتشار کا سبب بن رہی ہیں۔ ملک کو متحد رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ تعلیم کا نظام اور نصاب یکساں ہو۔