پاکستان
13 مئی ، 2012

کراچی:فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں5افرادہلاک

کراچی:فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں5افرادہلاک

کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ،ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی کارکن سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے کھوکھرا پار میں پلے گراوٴنڈ سے الصبح ایک شخص کی کپٹرے کی چادر میں لپٹی ہوئی لاش ملی،جس کے جسم کے ٹکٹرے ہوئے تھے،جبکہ سر بھی علیحدہ تھا،اس سے قبل لانڈھی 89 کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق دونوں افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کیا گیا۔ جبکہ کورنگی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،جس کی شناخت سلطان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کاکہناہے مقتول ایک سیاسی جماعت کا کارکن تھا،اور 8موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے،تمام ملزمان نے ہیلمٹ پہنئے ہوئے تھے،مقتول کے جسم میں 14 گولیاں لگیں،پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ راشد مہناس روڈ پر شاپنگ مال کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ماراگیا۔مقتول کی لاش کو پولیس کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

مزید خبریں :