پاکستان
13 مئی ، 2012

جان ایلن ، کیانی ملاقات: پاک امریکاتعلقات میں پیش رفت ہوئی ،خبر ایجنسی

 جان ایلن ، کیانی ملاقات: پاک امریکاتعلقات میں پیش رفت ہوئی ،خبر ایجنسی

اسلام آباد… امریکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایساف کے سربراہ جنرل جان ایلن اورآرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ملاقات میں امریکا اورپاکستان کے درمیان تعلقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ہفتے دونوں ممالک کے سینئر حکام کے درمیان ملاقاتوں کے بعد گزشتہ روز ایساف اورپاک فوج کے سربراہان کی ملاقات ہوئی۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ ہفتے اعلیٰ سطح کے دواجلاس ہوں گے۔ وفاقی کابینہ اورکابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاسوں میں میں نیٹوسپلائی کی بحالی کے معاملے پرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ بھی شریک ہوں گے۔

مزید خبریں :