پاکستان
30 جون ، 2015

فلسطین دنیائے اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے،فلسطین فائونڈیشن

فلسطین دنیائے اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے،فلسطین فائونڈیشن

کراچی.......فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنمائوںمظفر احمد ہاشمی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، مولانا باقر زیدی، سید ازہر علی ہمدانی، کرامت علی،طارق شاداب، ڈاکٹر عالیہ امام اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر کربلائی نے کراچی پریس کلب میں مسئلہ فلسطین کے عنوان پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین دنیائے اسلام و انسانیت کے مسائل میں سب سے اہم ترین مسئلہ ہے اور القدس کا مسئلہ دنیا کے تمام ترین مسائل میں اولین حیثیت کا حامل ہے ،اس موقع پر انہوںنے رمضان المبارک میں یوم القدس سمیت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد کئے جانے والے پروگراموں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے تحت ’’القدس امت اسلامی کا مرکز و محور‘‘کے عنوان کے تحت ملک بھر میں مختلف نوعیت کے پروگرامات ترتیب دئیے جارہے ہیںجس کا مقصد پاکستان کے عوام کو مسئلہ فلسطین کے بارے میں آگاہ رکھنا جبکہ فلسطین کاز کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھنا ہے۔ کراچی میں 11اور12رمضان بمطابق 29اور30جون کو ملیر اور فیڈر بی ایریا میں القدس کے حوالے سے قدس شو اور تصویری نمائشوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ کراچی ،کوئٹہ اور اسلام آبادمیں گول میز کانفرنسز کا انعقاد بعنوان’’القدس امت اسلامی کا مرکز و محور ‘‘ کیا جا رہا ہے، اس سلسلے کا پہلا پروگرام کوئٹہ میں 17رمضان المبارک بمطابق 5جولائی کو منعقد کیا جائے گا ۔جمعہ 22رمضان المبارک 10جولائی کو کراچی میں ایم اے جناح روڈ پرمرکزی یوم القدس ریلی کے دوران فلسطین کی تاریخ، فلسطین پر ڈھائے جانے والے صیہونی مظالم سمیت فلسطینیوں کی جد وجہد آزادی پر مبنی تصویری نمائش کا انعقادکیا جائے گا۔

مزید خبریں :