30 جون ، 2015
لندن......... لندن پولیس نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما طارق میر کا سوشل میڈیا پر آنے والا بیان پولیس رکارڈ کی دستاویز نہیں، اس سے متعلق سامنے آنے والی دستاویزات بھی ہماری نہیں، اس سے متعلق معلومات پر گفتگو نہیں کرسکتے۔ ایم کیوایم رہنما طارق میرکے مبینہ بیان پرلندن پولیس کا ردعمل سامنے آگیا۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ طارق میرسے متعلق سامنے آنے والی دستاویزات پولیس کی نہیں، طارق میرکے بیان کی تفصیلات جاری نہیں کرسکتے۔ ترجمان ایلن کروکرفورڈ کے مطابق طارق میرسے منسوب مبینہ اعترافی بیان رکارڈ کی دستاویزنہیں، ہم نے طارق میرکے بیان کا بغورجائزہ لیا ہے، پولیس نے مختلف اخبارات میں شائع مبینہ اعترافی بیان کا بغورجائزہ لیا، جائزے کے بعد تصدیق کرسکتے ہیں کہ یہ پولیس کی دستاویز نہیں۔