پاکستان
01 جولائی ، 2015

مہاجر نوجوانوںکی رہائی کےلیے رقوم طلب کی جارہی ہیں،ایم آر سی

کراچی......مہاجررابطہ کونسل نے کہاہے کہ گزشتہ دنوں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کراچی میں سالانہ 230ارب کے غیر قانونی رقوم پر تفصیلی رپورٹ پیش کی تھی لیکن آج تک کراچی میںسیکورٹی اداروں کی جانب سے عام شہریوں سے رہائی کے عیوض لاکھوں روپے وصول کرنے کا نوٹس نہیں لیاگیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزانہ بڑی تعداد میں مہاجر نوجوانوں کو بلا جواز گرفتار کیا جارہا ہے اور رہائی کے عیوض انکے خاندانوں سے فی کس لاکھوں روپے کی مانگ کی جارہی ہے جبکہ جو غریب،سیکورٹی اہلکاروں کو پیسے فراہم نہیں کر سکتا اسکے پیارے کو جھوٹے کیسوں میں پھنساکر انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں سے سڑکوں پر اسنیپ چیکنگ کے نام پرروزانہ لاکھوں روپے کی مد میں پیسہ وصول کیا جارہا ہے ۔لیکن قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف تاحال کوئی ایکشن نہیں لیاگیاہے۔اراکین مہاجر رابطہ کونسل نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے مہاجر نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں اور انکی رہائی کے عیوض لاکھوں روپے بھتہ وصولی کا نوٹس لیں اور ایسے عناصر کیخلاف بھی سخت کارروائی کریں۔

مزید خبریں :