02 جولائی ، 2015
لندن .......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ الطاف حسین نے عوام اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ عامر خان کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔ واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان علالت کے باعث مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور آج ان کی سرجری متوقع ہے ۔