02 جولائی ، 2015
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں سوال کیاہے کہ کسی فلاحی ادارے کی فلاحی سرگرمیوں کیلئے زکوٰۃ فطرے کے عطیات جمع کرناکس آئین اورکونسے قانون کے تحت جرم ہے جس کی پاداش میںرینجرزنے گلبہارکالونی میں ایم کیوایم کے سیکٹرآفس پر چھاپہ مارکرایم کیوایم کے سیکٹرانچارج سمیت 16ذمہ داروں اورکارکنوںکوگرفتارکیاہے؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایم کیوایم کی فلاحی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن بڑے پیمانے پر عوامی خدمت کے فلاحی کام کررہی ہے جس کے گواہ شہرکے عوام بھی ہیں۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کی یہ تمام فلاحی سرگرمیاں عوام کی جانب سے دیے جانے والے زکوٰۃ فطرے اوردیگر عطیات کی بدولت ہی جاری ہیں ۔ آج اسی سلسلے میں گلبہارکالونی کے علاقے میں سیکٹر آفس پر ذمہ داران موجود تھے کہ رینجرزنے انہیں گرفتارکرلیااوراس کارروائی کوجائزقراردینے کیلئے رینجرزکی جانب سے زکوٰۃ فطرے کی وصولی کے عمل کوبھتہ قراردیا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی نے سوال کیاکہ کس قانون میں یہ لکھاہے کہ کسی فلاحی ادارے کیلئے زکوٰۃ فطرہ جمع کرناخلاف قانون عمل ہے؟ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کے لئے زکوٰۃ فطرہ وصول کرنے والوںکوگرفتارکرنااس کی فلاحی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش اورعوام کے ساتھ جبر ہے ۔دریں اثنا ایم کیو ایم کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بدھ کی شب گلبہارکالونی میں ایم کیوایم ناظم آبادگلبہارسیکٹر کے آفس پر رینجرزکے چھاپے میں گرفتارکئے جانے والوں کی تعداد16ہے ۔پیتل گلی گلبہارمیں واقع سیکٹرآفس پر افطار کرنے کے بعدعوامی مسائل کے حل اورفلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کیلئے زکوٰۃ فطرے کے عطیات جمع کرنے کے سلسلے میں ذمہ داران وکارکنان اور رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف بھی موجود تھے۔ اہلکار دفتر میں موجود دستاویزات اورزکوٰۃ فطرے کی رسیدیں اوردیگردفتری اشیاء بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔ رینجرزکے ہاتھوں گرفتارکئے جانے والوں میں سیکٹر انچارج زبیر اشرف،جوائنٹ سیکٹرانچارجز شاکررضااورحامد کے علاوہ سیکٹرممبران نثار، حامد،شہزاد ، وسیم ، دانش،قیوم،یونٹ 168کے انچارج عباس، یونٹ 181کےانچارج امتیاز، یونٹ 188 کے جوائنٹ انچارج شاکرانصاری،یونٹ 181کی یونٹ کمیٹی کے رکن عدنان اشرف،کارکنان عظمت،ظفر علی اورفرخ جاویدبھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں گرفتارکارکنان کی خواتین اہل خانہ نے کہاہے کہ ہمارے باب بھائی پیشہ وارمجرم نہیںاورنہ ہی الطاف حسین کاساتھ دیناجرم ہے، مہاجروںکے ساتھ یہ سب کچھ کیوںکیاجارہاہے اس ظلم و ستم کے خلاف کوئی آوازاٹھانے والانہیں۔انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کوئی جرم نہیںکررہے تھے بلکہ غریب ومستحق افرادکی مددکے لئے مذہبی فریضہ انجام دے رہے تھے۔انہوںنے آرمی چیف، جنرل راحیل شریف اوروزیر اعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاہے کہ چھاپے کے دوران گرفتار کیے گئے ان کےعزیزوں کوفی الفوررہاکیاجائے اورانہیںانصاف فراہم کیا جائے۔یہ بات انہوںنے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ میںرابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔پریس کانفرنس سے رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف نے خطاب کیااورچھاپے کی تفصیلات سے میڈیاکوآگاہ کیا۔ادھر حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے گلبہار میں ایم کیوایم کے آفس پر چھاپے اور سیکٹر انچارج سمیت 16ذمہ داران و کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فائونڈیشن کو رضاکارانہ طور پر زکوٰۃ ، فطرے اور عوامی عطیات سے روکنے کی کوشش ہے اور اسے بھتہ کا نام دیکر ایم کیوایم کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے ارباب اختیار و اقتدار سے مطالبہ کیا کہ گلبہار کالونی میں زکوۃ ، فطرہ اور عطیات کی وصولی کیلئے ایم کیوایم کے فس پر جمع ہونے والے ایم کیوایم کے گرفتار کئے گئے 16ذمہ داران و کارکنان کو فی الفو ررہا کیاجائے اور رینجرز کی اس چھاپہ مار کارروائی کا آئینی اور قانونی طور پر جائزہ لے کر یہ سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ۔