پاکستان
03 جولائی ، 2015

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان سرحدی علاقے کا دورہ

آرمی چیف کا شمالی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان سرحدی علاقے کا دورہ

راولپنڈی.......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان سرحدی علاقے کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فوجی آپریشنز اور شوال کے علاقے کو کلیئر کرنے پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے شوال کے اردگرد چوٹیاں کلیئرکرنے،آپریشن ضرب عضب میں کامیابوں پرجوانوں کوشاباش دی اور ملک میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز پر خصوصی انٹیلی جنس ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید خبریں :