03 جولائی ، 2015
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلبہار کالونی کے علاقے سے گرفتارکئے گئے ایم کیوایم کے سیکٹرانچارج زبیراشرف ،جوائنٹ سیکٹرانچارجز،سیکٹرکمیٹی کے ارکان سمیت 16ذمہ داروں وکارکنوںکو90روزکے ریمانڈپر رینجرزکی تحویل میں دینے کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ ذمہ داران وکارکنان دوروزقبل سیکٹرآفس میں افطارکرنے کے بعدبیٹھے ہوئے تھے کہ رینجرزنے چھاپہ مارکرانہیںگرفتارکرکے ان پر الزام لگایاگیاکہ ایم کیوایم کے یہ ذمہ داران وکارکنان جبری زکوٰۃ فطرہ وصول کررہے تھے ،ان میں سے کسی پر کوئی مقدمہ نہیں ہے لیکن انہیں 90 دن کے ریمانڈپر رینجرزکی تحویل میں دیدیاگیاہے اوراطلاعات کے مطابق رینجرزکی حراست میں ان ذمہ داروں وکارکنوںکوانسانیت سوز تشدد کانشانہ بنایاجارہاہے۔اسی طرح تشددکرکے گرفتارشدگان سے اپنی مرضی کے بیانات لئے جارہے ہیں اورانہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے تاکہ سیاسی کارکنوںکوکرمنلزبناکرپیش کیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس طرح کے ہتھکنڈوںسے صاف ظاہرہے کہ کراچی میں آپریشن صرف اورصرف ایم کیوایم کے خلاف کیاجارہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ بے گناہ ذمہ داروں وکارکنوں کورہاکیاجائے۔رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموںسے اپیل کی کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لیں۔دریں اثنا رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میںکہا ہےکہ رینجرزنے بلدیہ ٹاؤن سے تین کارکنوں قادر، دانش اورمحمدنعیم کوان کے گھروں سے گرفتار کرلیا۔جبکہ اسکیم 33کے علاقے سے محمدعلی کو ان کے گھرسے گرفتارکیا گیا ہے۔ عزیزآبادمیں بھنگوریہ گوٹھ سے بھی چھاپوں اور گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔کارکنوں کی گرفتاریوںکی شدیدمذمت کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی کالعدم تنظیمیں اورمذہبی جماعتیں کھلے عام زکوٰۃ فطرے کے عطیات وصول کررہی ہیں رینجرزنے اس پر کالعدم تنظیموں یاکسی مذہبی جماعت کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے جبکہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کیلئے زکوٰۃ فطرے کے عطیات وصول کرنارینجرز نے جرم بنادیاہے۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایم کیوایم ،اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن اوراس کی فلاحی سرگرمیوں کوطاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیوایم جیسی عوامی جماعت کوختم نہیں کیاجاسکتا۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی انجمنوںسے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آوازبلند کریں۔دریں اثنا رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میںکہا ہےکہ رینجرزنے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سے ایم کیوایم یونٹ 116کے تین کارکنوں قادر، دانش اورمحمدنعیم کوان کے گھروں سے گرفتار کرلیا۔ چھاپوں کے دوران رینجرزکے اہلکاروںنے کارکنوں کی ماؤںبہنوںاوردیگرخواتین کے ساتھ بدتمیزی کی اورانہیں دھکے دیئے ۔ رینجرز نے اسکیم 33کے علاقے سے یونٹ 33-A کے کارکن محمدعلی کو ان کے گھرسے گرفتارکرلیا۔ جبکہ عزیزآبادکے علاقے بھنگوریہ گوٹھ سے بھی چھاپوں اور گرفتاریوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوںکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی کالعدم تنظیمیں اورمذہبی جماعتیں کھلے عام زکوٰۃ فطرے کے عطیات وصول کررہی ہیں رینجرزنے اس پر کالعدم تنظیموں یاکسی مذہبی جماعت کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے جبکہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کیلئے زکوٰۃ فطرے کے عطیات وصول کرنا جرم بنادیا گیاہے ۔