03 جولائی ، 2015
حیدرآباد......وزیر اعظم کا دورہ کراچی میڈیا کے لئے، قسمتی سے پاکستان میں یہی طرز حکمرانی رائج ہے ۔ان خیالات کا اظہار متحدوہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم حیدرآباد زون کی جانب سے دیالداس کلب میں منعقد ہونے افطار و ڈنر کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی جو پورے ملک کا معاشی حب ہے ۔ا سکے ساتھ حکمرانوں کا جو رویہ ہے وہ قابل مذمت ہے، طارق میر کے بیان پر جو طوفان میڈیا نے بر پا کیا لندن پولیس کی تردید کے بعد میڈیا خاموش ہو گیا ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیئے ہمارے حکمرانوں اور میڈیا کو اپنا طرز عمل تبدیل کر نا ہوگا ۔رکن رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے کہا کہ عابد شیر علی کا یہ بیان کہ کراچی میں اموات کی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ گرمی ہے جو قابل مذمت ہے۔ اموات کی ذمہ داری صرف اور صرف وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والے میڈیا ٹرائل کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایم کیوا یم پر 1992پر بھی یہ الزامات لگائے گئے لیکن وقت نے انہیں غلط ثابت کیا ۔دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے جوانٹ آرگنائزر سہیل خانزادہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنان الطاف حسین کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کی جانے والی سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ یہ بات انہوںنے ایم کیوایم برطانیہ مانچسٹر یونٹ کے زیر اہتمام ایک دعوت افطار کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ایم کیوایم مانچسٹر یونٹ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام وکارکنان کو ایم کیوایم کے خلاف میڈیا ٹرائیل اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ج،لازوال قربانیاں دے کر پاکستان بنانے والے مہاجروں کو پاکستان بنانے کی سزا دی جارہی ہے اور بانیان پاکستان کی اولادوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ مانچسٹر یونٹ کے انچارج عبدالحفیظ نے کہا کہ میڈیا ٹرائیل اور تمام پروپیگنڈوں کے باوجود آج کی افطار وڈنر کی کی تقریب عوام کی بھر پور شرکت اس بات کی غماز ہے کہ وہ الطاف حسین ساتھ ہیں اور ایم کیوایم کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کاحصہ نہیں بنیں گے۔ تقریب سے ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائنر نگ کمیٹی کے اراکین شفیق احمد ،محمد شمائیل،ڈاکٹر خرم رضوی اور عبدالحفیظ نے بھی خطاب کیا ۔