14 جولائی ، 2015
کراچی.......عید کی خوشیوں کا مزہ تو اپنوں کےساتھ ہی آتا ہے، ملک بھر سے تلاش روزگار کے لیے کراچی آنے والے عید الفطر کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کا رخ کررہے ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، ملک بھر سے لاکھوں افراد حصول معاش اور علم کے لیے کراچی آتے ہیں ، سال بھر اپنوں سے دور رہ کر محنت مشقت کرنے والے یہ افراد عید اپنوں کے ساتھ منانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ان پردیسیوں کا کہنا ہے کہ عید کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ یہ تہوار اپنوں کے ساتھ منایا جائے۔ حصول رزق کے لیے گھر سے دوری ایک مجبوری ہے جبکہ عید اپنوں کے ساتھ منانا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے۔