پاکستان
17 جولائی ، 2015

صدر ممنون اور وزیر اعظم نواز شریف کی قوم کو عید کی مبارکباد

صدر ممنون اور وزیر اعظم نواز شریف کی قوم کو عید کی مبارکباد

اسلام آباد......صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریفنے پوری قوم کو عید کی مبارکباددی ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام عید میں کہا ہے کہ عید الفطراللہ کے حضور سجدہ شکربجالانے کا دن ہے،دوسروں کے چہروں پرمسکراہٹیں لانا ہی حقیقی خوشی ہے،ہمیں اس موقع پران جوانوں کوبھی یادرکھناچاہیےجواپنےگھروں سےدورملکی تحفظ کی جنگ لڑرہےہیں،وزیراعظم نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ صبر وتحمل کی تربیت کا بہترین ذریعہ ہوتا ہے،خوشی اورتشکر کے اس دن کا تقاضا ہے کہ رنجشیں اور اختلافات فراموش کردیں،اوروسائل سے محروم لوگوں کواپنی خوشیوں میں شریک کیا جائے،ہمیں اپنے شہیدوں کو بھی دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے۔

مزید خبریں :