17 جولائی ، 2015
اسلام آباد......صدرمملکت ممنون حسین نے ملک میں عید الطفر سے ایک روز قبل مسلم ممالک کے سربراہان کو ٹیلی فون کیا ہے اور انھیںعید کی مباکباد پیش کی ہے۔صدر مملکت نےسعودی عرب کےشاہ سلمان،ترکی کے صدررجب طیب اردگان اورآذربائیجان کےصدرکوعیدکی مبارکباددی،اور کہا کہ مسلمان ایک منظم امت ہیں جوایک دوسرےکےدکھ،درد اورخوشیوں میں شریک رہتےہیں،چیلینجز سے نمٹنے کے لیے باہمی اتحاد کی ضرورت ہے،مسلم امہ کئی مشکل چیلنجزسے دوچار ہے،صدر نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اوراستحکام کا خواہشمند ہے۔