18 جولائی ، 2015
لاہور......لاہور کے علاقے رنگ محل نور گلی میں ایک زیر تعمیر 7منزلہ عمارت گرگئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام اور مقامی انتظامیہ نے موقع پرپہنچ کر امداری کارروائیاں شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر منہدم عمارت کے ملبے سے4 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے،ریسکیو حکام کےمطابق خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مزید کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،معلوم ہوا کہ عمارت زیر تعمیر تھی ۔آخری خبریں آنے تک امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،جبکہ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔