پاکستان
18 جولائی ، 2015

لاہور: زیر تعمیر عمارت گرگئی، 7 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا

لاہور: زیر تعمیر عمارت گرگئی، 7 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا

لاہور.......لاہور میں ایک زیر تعمیر عمارت گرگئی، 7 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا۔نمائندہ جیو نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے رنگ محل میں واقع نورگلی میں سات منزلہ زیر تعمیر عمارت ہفتے کی شام گرگئی،جس کے نتیجے میںمتعدد افراد زخمی بتائے جاتے ہیں ،جن میںسے اب تک دو خواتین سمیت سات زخمیوں کو ملبےسے نکال لیا گیا ہے،ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہملبے میں اب بھی ایک شخص دبا ہوا ہے،جبکہ زخمیوں کونکالنے کا کام جاری ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام اور مقامی انتظامیہ نے موقع پرپہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی تھیں۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :