15 مئی ، 2012
کراچی…بھارتی جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والے خلیل چشتی کولینے صدر پاکستان آصف علی زرداری کا خصوصی طیارہ بھارت روانہ ہوگیا ہے اس موقع پر خلیل چشتی کی بیٹی شعاع چشتی کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ والد کی پاکستان واپسی پر خوش ہیں ۔ڈاکٹر خلیل چشتی بھارت سے اسلام آباد پہنچیں گے ، اس کے بعد کراچی ائیں گے۔ڈاکٹر خلیل چشتی کے کراچی آنے کا وقت فی الحال نہیں پتا، شعاع چشتی نے کہا کہ والد کے واپس آنے کی بہت خوشی ہے ، شعاع چشتی نے کہا کہ بھارت میں سماعت کے موقع پر واپس جانے کا وعدہ پورا کریں گے۔