20 جولائی ، 2015
سیالکوٹ.......اقوام متحدہ کےپاکستان بھارت کیلئےملٹری آبزور گروپ نے ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹری آبزرورگروپ نے بھارتی فائرنگ سےمتاثرہ دیہات کادورہ کیا اور بھارتی فائرنگ اور شیلنگ کےزخمی دیہاتیوں سےبھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گروپ کےارکان نےصالح پور،چھپراراورملانی سیکٹرکادورہ کیا اور بھارتی جارحیت کانشانہ بننےوالی آبادیوں کاخود جائزہ لیا۔