15 مئی ، 2012
لاہور…لاہور کے بابو صابو انٹر چینج پر دہشت گردوں کی پولیس ناکے پر فائرنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔ جیو نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گرد سفید رنگ کی کار میں رات گئے 3 بج کر 36 منٹ پر بند روڈ سے گزرتے ہیں۔دہشت گرد فائرنگ کے بعد بند روڈ پر آ ئے اور گاڑی پر بابو صابو سے یتم خانہ کی طرف گئے۔دہشت گردوں نے فائرنگ کے بعد موقع پر اپنی ایک رائفل بھی پھینکی ،جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا تھا۔کچھ عرصہ قبل گجرات میں ناکے پر بھی دہشت گردوں نے ایسی سفید کار سے اتر کر اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔