15 مئی ، 2012
لاہور…نیٹوسپلائی کی ممکنہ بحالی کوروکنے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹرظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ حکومت کونیٹوسپلائی بحال کرنے سے روکاجائے اوراس حوالے سے پارلیمنٹ نے جوقراردادیں منظور کی ہیں ان پر عمل درآمد کاحکم دیاجائے۔ درخواست میں کہاگیاہے کہ نیٹو سپلائی کی وجہ سے ملک میں پہلے ہی منشیات اورناجائز اسلحہ کی بھرمار ہوگئی ہے سپلائی بحال ہونے سے منشیات اورغیرقانونی اسلحہ پھر پاکستان میں داخل ہوگا جس سے امن وامان کی صورتحال خراب ہوگی درخواست میں کہاگیاہے کہ حکومت پاکستان کاشکاگوکانفرنس میں شرکت ضروری نہیں کیونکہ نیٹوصرف امریکا ہی ہے اس میں شامل باقی ملکوں کی کوئی حیثیت نہیں۔