پاکستان
15 مئی ، 2012

تیل کمپنی کے ملازمین کا پی آئی اے میں سفر سے انکار

کراچی…پی آئی اے کے چارٹرڈ طیارے میں سفر کرنے والے تیل کمپنی کے ملازمین نے دوران پرواز طیارے سے خوف ناک آوازیں آنے پر اس طیارے میں دوبارہ سفر کرنے سے انکار کردیا۔ ائیرلائن زرائع کے مطابق ایک تیل کمپنی کے ملازمین کو کراچی سے بھٹ شاہ آئل فیلڈ پہنچانے اور وہاں موجود ملازمین کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ چارٹرڈ کیا گیا۔ آئل کمپنی کے زرائع کے مطابق دوران پرواز پی آئی اے کے طیارے سے آنے والی آوازوں سے آئل کمپنی کے ملازمین انتہائی خوف زدہ ہوگئے۔ بھٹ شاہ پہنچ کر اس صورتحال سے انہوں نے واپس کراچی آنے والے ساتھی ملازمین کو بتایا تو انہوں نے اس طیارے سے سفر سے انکار کردیا۔

مزید خبریں :