پاکستان
23 جولائی ، 2015

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ ، وزیراعظم آج قوم سے خطاب کرینگے

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ ، وزیراعظم آج قوم سے خطاب کرینگے

اسلام آباد......وزیراعظم نوازشریف آج شام 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے،ترجمان وزیر اعظم کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بارے میں قوم کو آگاہ کرنے کے ساتھ انکوائری کمیشن کے فیصلے پروزیراعظم قوم کو مبارک بار دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائیں گے ، جبکہ الیکشن کمیشن کو مزید مضبوط اور آزاد بنانے کی تجاویز کی بھی منظوری کا اعلان کریں گے ۔میاں نواز شریف ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھنے کے اعلان اور الیکشن کمیشن کو مزید مضبوط اور آزاد بنانے کی تجاویز کی بھی منظوری کا اعلان کریں گے ۔وزیراعظم کی جانب سے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے عمران خان کو ساتھ چلنے کی دعوت دینے کا بھی امکان ہے،وہ قوم سے کئے جانے والے وعدے کو پورا کرنے کا اظہار کریں گے۔

مزید خبریں :