23 جولائی ، 2015
لاہور......جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وفاق پر دھاندلی کا الزام لگانے والے خود بے نقاب ہوچکے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے پی ٹی آئی کا دھاندلی کا الزام غلط ثابت ہوگیا۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے الزامات کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا، اقتصادی راہداری منصو بے کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں، اقتصادی راہداری سے پاکستان کو ہی نہیں پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔