15 مئی ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس ختم ہو گیا جس میں نیٹو سپلائی کے بارے میں اہم امور پر غور کیا گیا ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تجویز دی ہے کہ نیٹو سپلائی کھولنے کی اصولی منظوری دے دینی چاہیے،وزیراعظم ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ،ڈی جی آئی ایس آئی ، خارجہ، دفاع ، داخلہ،خزانہ، دفاعی پیداوار اور اطلاعات کے وفاقی وزرائے شریک ہو ئے ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیٹو سپلائی کی بحالی کے بارے میں اہم امور کا جائزہ اور افغانستان میں امن و امان اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔